ورلڈ کپ، اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق سیمی فائنل کھیلنے کے لیے پر امید

چنئی (پاکستان امیج)عبداللّٰہ شفیق کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ ختم نہیں ہوا،پاکستان ٹیم کے پاس آگے جانے کا موقع ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ آگے کے میچز پر ہے کہ اس میں اچھا کھیلیں اور آگے بڑھیں، انہوں نے کہاکہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری کا نہیں سوچتا اور نہ خواہش ہے، جتنے بھی رنز بنیں وہ ٹیم کے کام آئیں، کرکٹ ٹیم گیم ہے، اس میں انفرادی کارکردگی کا نہیں سوچتا، بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری کا نہیں سوچتا اور نہ خواہش ہے، جتنے بھی رنز بنیں وہ ٹیم کے کام آئیں۔ انہوں نے فیلڈنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ میچز میں ہماری فیلڈنگ میں کمزوری رہی ہے، اس کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں عبداللّٰہ شفیق کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ چھکے ہی مار کر پاوور پلے کا فائدہ ملے۔ پہلے 10 اوورز میں باؤنڈریز لگا کر بھی ٹارگٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *