ڈی آئی خان؛ فورسز اور امن کمیٹی کے مشترکہ آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک، 4 گرفتار

ڈی آئی خان(پاکستان امیج)لکی مروت پولیس، سی ٹی ڈی اور امن کمیٹی نے تختی خیل کے علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائی ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان کی ہدایت پر کی گئی جس کے لیے بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ پولیس اور سی ٹی ڈی کی اضافی نفری روانہ کی گئی۔

آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد مارے گئے جب کہ کارروائی کے دوران 4 دہشتگردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے زیر استعمال 2 موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *