سرکاری وسائل سے سوشل میڈیا ٹیم کی بھرتیوں کا معاملہ، فیاض الحسن چوہان بھی میدان میں آگئے

اسلام آباد(پاکستان امیج) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وہ سرکاری وسائل سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی بھرتیوں کے معاملات کے عینی شاہد ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض چوہان نے کہا کہ سابق وزیراعظم ان کے سامنے ہی فیصل جاوید، افتخار درانی اور ارسلان خالد سے سوشل میڈیا ٹیم کی کارکردگی رپورٹ لیا کرتے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی کو 2021 کے وسط میں ہی پتہ چل گیا تھا کہ ان کی حکومت جانے والی ہے، جس کے بعد انہوں نے خیبر پختونخوا کے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے 87 کروڑ روپے نکال کر سوشل میڈیا ٹیم کی بھرتیاں کیں۔انہی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے 9 مئی کے واقعات میں کارکنان اور عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے کے لیے اکسایا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *