جمعرات، جمعہ یا ہفتہ؟ عید الفطر کس دن ہوگی؟ ماہرین نے بتا دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے شوال (عیدالفطر) کے چاند کے حوالے سے نئی پیش گوئی کر دی۔

مرکز فلکیات کے مطابق جن ممالک نے بدھ 18 فروری کو پہلا روزہ رکھا تھا، ان ممالک میں بدھ 18 مارچ کو رویت ہو گی جبکہ جمعرات 19 فروری کو جن ممالک میں پہلا روزہ تھا، وہاں 19 مارچ کو چاند کی تلاش کی جائے گی۔

جو ممالک بدھ 18 مارچ کو چاند دیکھیں گے، وہاں رویت ناممکن ہے کیونکہ اس دن چاند سورج سے پہلے غروب ہو جائے گا اور اجتماعِ شمس سورج ڈھلنے کے بعد ہو گا، لہٰذا ان ممالک میں 20 مارچ کو عید ہونے کا قوی امکان ہے۔

فلکیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعرات 19 مارچ کو عالمِ اسلام کے وسیع علاقوں بالخصوص مشرقی اور وسطی حصوں میں رویت انتہائی مشکل ہے، جس کے باعث وہاں عید الفطر ہفتہ 21 مارچ کو ہو گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *