ملائیکا اروڑانے ارجن سے علیحدگی کی خبروں پر لب کشائی کردی

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ اداکارہ و رقاصہ ملائیکا اروڑا نے اپنے بوائے فرینڈ ارجن کپور سے علیحدگی کی خبروں پر لب کشائی کردی۔

ایک روز قبل ملائیکا اروڑا نے اپنی 50ویں سالگرہ منائی، اس دوران مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوا لیکن سب کی توجہ اس مبارکباد پر تھی جو ارجن کپور نے انہیں دی جبکہ خوب گرم جوشی کے ساتھ ملائیکا نے جواب بھی دیا۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران بوائے فرینڈ ارجن کپور سے علیحدگی کی خبروں پر بات کرتے ہوئے ملائیکا اروڑا کا کہنا تھا کہ میں اپنی ذاتی زندگی پر بات چیت نہیں کرنا چاہتی۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ میں اب اس مقام پر ہوں جہاں مجھے جو بولنا تھا میں نے بولا، مجھے علیحدگی کی وضاحت دینے کی ضرورت نہیں کیونکہ جو کچھ مجھے کہنا تھا میں کہہ چکی ہوں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *