مشرق وسطیٰ فلائٹ شیڈول میں بہتری کے آثار، پاکستان سے 63 فلائٹس کی روانگی متوقع

کراچی(پاکستان امیج)مشرق وسطیٰ فلائٹ شیڈول میں بہتری کے آثار کے بعد پاکستان سے آج 63 فلائٹس کی روانگی متوقع ہے۔

پاکستان بھر سے مزید 76 پروازیں منسوخ ہوگئیں، کراچی اور لاہور سے دبئی، شارجہ، ابوظہبی، دوحہ کی 21، 21 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

اسلام آباد سے 11، پشاور سے 13، فیصل اباد سے 3 اور سیالکوٹ سے 7 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ مشرق وسطیٰ کی 9 دن میں دنیا بھر سے منسوخ پروازوں کی تعداد 34420 ہوگئی۔

فلائٹ شیڈول میں بہتری کے آثار نظر آنے پر آج کراچی سے 13، لاہور سے 12، اسلام آباد کی 16 پروازوں کی روانگی متوقع ہے۔ ملتان سے 10، سیالکوٹ سے 5، کوئٹہ کی 4 پروازیں آپریٹ کئے جانے کا امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *