قومی کرکٹ ٹیم بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کیلیے ڈھاکا پہنچ گئی

کراچی(پاکستان امیج)بنگلا دیش کے ساتھ تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کراچی سے ڈھاکا پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، قومی کھلاڑیوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔ قومی ٹیم آج آرام کرے گی۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کے تینوں میچز ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 11 مارچ، دوسرا 13 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 مارچ کو ہوگا۔

سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز کراچی سے بنگلا دیش روانہ ہوئے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *