پشاور، زخمی ہونے کے باوجود پولیس اہلکارکی مستقل مزاجی اور بہادری نے بینک ڈکیتی ناکام بنا دی

پشاور (پاکستان امیج) زخمی ہونے کے باوجود پولیس اہلکارکی مستقل مزاجی اور بہادری نے بینک ڈکیتی ناکام بنا دی اور جوابی کارروائی کے بعد ڈکیت واردات کیے بغیر ہی واپسی کی راہ لینے پر مجبور ہوگئے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔
تفصیل کے مطابق پشاور کے علاقے پیر بالا میں بینک ڈکیتی کی کوشش پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دی گئی۔پولیس کے مطابق صبح تقریباً دس بجے تین مسلح ڈاکو بینک میں داخل ہوئے۔ اسی دوران ایڈیشنل ایس ایچ او بہار علی نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی۔ٹرائیبل نیوزنیٹ ورک کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بہار علی پانچ گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے، تاہم زخمی ہونے کے باوجود وہ ڈٹے رہے اور مقابلہ جاری رکھا۔
اس دوران دو دیگر پولیس اہلکاروں نے بھی ڈاکوؤں کو روکنے کے لیے فائرنگ کی۔ پولیس کے بروقت ردعمل کے باعث ڈاکو ڈکیتی کیے بغیر ہی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ڈاکوؤں نے واردات کے دوران نائن ایم ایم اور تیس بور پستول استعمال کیے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *