لاہور (پاکستان امیج) پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ گلف ریجن کی جنگ کا بہانہ بنا کر عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاے گی۔ ،پنجاب میں پیٹرولیم مصنوعات کا وافر ذخیرہ موجود ہے، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اس سلسلے میں قیاس آرائیوں پر سخت انتباہ جاری کردیا ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ مصنوعی قلت کا شوشہ چھوڑنے والوں کا انجام عبرت ناک ہوگا، پیٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز ہوگیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز کے حکم پر پنجاب انفورسننٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) متحرک ہے۔
مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ منافع خوری کے لیے مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم،ملوث پمپس فوری سیل، لائسنس منسوخ ہوں گے اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی پیرا کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف’’زیرو ٹالرینس‘‘کی ہدایت کی ہے اور فیلڈ افسران کو پیٹرول پمپس کی سخت مانیٹرنگ کا حکم بھی دیدیا۔
Pakistan Image