ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہماری کارکردگی اچھی تھی، رن ریٹ پر باہر ہوئے، محمد رضوان

کراچی (پاکستان امیج)سابق کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہماری کارکردگی اچھی تھی، رن ریٹ پر باہر ہوگئے۔

کراچی میں پریکٹس سیشن کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سری لنکا والے میچ کو برا نہیں کہہ سکتے کیونکہ آخر میں ہم وہ میچ جیت گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے تو زمبابوے نے آسٹریلیا کو ہرا دیا تھا، یہ تو ہوتا رہے گا کرکٹ میں، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ ایک کلب کی ٹیم ہے اور وہ آسٹریلیا کی ٹیم ہے۔

بھارت کے انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ سے متعلق ایک صحافی نے سوال کیا کہ بڑی ٹیم تو ایسی ہوتی ہے جس پر محمد رضوان نے کہا کہ معذرت، میں بھارت کا میچ نہیں دیکھتا۔

کھلاڑیوں پر جرمانے سے متعلق محمد رضوان نے صحافیوں سے کہا کہ آپ لوگوں کی وجہ سے جرمانے ہوئے ہیں، پاکستان ٹیم کو آپ لوگ ہی تو اچھا برا دکھاتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *