لاہور(پاکستان امیج)معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اپنے والد کی صحت سے متعلق گفتگو کی ہے۔
ویڈیو میں رجب بٹ کا کہنا تھا کہ تقریباً آٹھ سال قبل ان کے والد کو ہیپاٹائٹس سی کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ مسلسل ان کی صحت یابی کے لیے دعاگو رہے۔ انہوں نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے والد کو صحت و تندرستی عطا فرمائی جس پر وہ آج تک شکر ادا کرتے ہیں۔
رجب بٹ کے مطابق وہ گزشتہ آٹھ برس سے اپنے والد کی صحت یابی پر الل روزانہ دو نفل شکرانے کے ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں والد کی بہت زیادہ اہمیت ہے ۔
ویڈیو میں انہوں نے مزید کہا کہ نماز چاہے چھوٹ جائے لیکن وہ اپنے والد کے لیے شکرانے کے نوافل پڑھنے کا معمول کبھی نہیں چھوڑتے۔
رجب بٹ کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ متعدد صارفین نے ان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نماز فرض ہے اور اسے کسی بھی صورت ترک نہیں کیا جا سکتا جبکہ نوافل معاف ہو سکتے ہیں۔
کچھ صارفین نے تبصرہ کیا کہ رجب بٹ اسلام کے بارے میں اپنی الگ تشریح پیش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب بعض افراد نے یہ بھی کہا کہ انہیں اپنے خاندان کی تو فکر ہے، مگر اپنی اہلیہ کو وہ اہمیت نہیں دیتے، اور الزام عائد کیا کہ شادی کے ابتدائی دنوں سے ہی انہوں نے انہیں نظر انداز کیا اور دھوکا دینے میں مصروف رہے۔
Pakistan Image