اوگرا کا پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں،ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیاہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اوگرا کاکہنا ہے کہ موجودہ ذخائر قومی طلب کو پورا کرنے کیلئے کافی ہیں،ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے صوبائی چیف سیکرٹریز کو ہدایت جاری کی گئی،ڈی سیز معائنہ کریں اور پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی روکیں،اوگرا کا مزید کہناتھا کہ عوام غیرضروری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری یا ذخیرہ اندوزی نہ کریں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *