تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی

لاہور (پاکستان امیج) تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی, ایک اور رہنما چیئرمین عمران خان کا ساتھ چھوڑ گئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے امیدوار چوہدری عظیم نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ چوہدری عظیم نے 9 مئی واقعات کی مذمت کی اور شرپسندوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا۔

اس سے قبل تحریک انصاف کے اہم رہنما فرخ حبیب بھی پارٹی چھوڑ کر جا چکے، انہوں نے جہانگیر ترین کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *