لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ میں جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت 7مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواستوں پر سماعت نہ ہو سکی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے آج ریگولر کیسز کی کازلسٹ منسوخ کردی،کازلسٹ منسوخ ہونے سے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر کیسز کی سماعت آج نہیں ہوگی،انسداددہشتگردی عدالت نے 9مئی مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتوں کو خارج کیاتھا۔
Pakistan Image