فضا علی کا نادیہ خان اور ندا یاسر کی تنقید پر دوٹوک جواب

لاہور(پاکستان امیج)معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان فضا علی نے اپنے رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے ہونے والی تنقید پر باضابطہ ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش وڈیو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

فضا علی کا کہنا تھا کہ وائرل ہونے والی کلپ ایک پرانی ریکارڈنگ ہے، جسے جان بوجھ کر منفی رنگ دے کر پھیلایا گیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پروگرام کے دوران وہ اس وقت جذباتی ہوئیں جب مہمان نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق حساس باتیں شیئر کیں، اور بطور میزبان انہوں نے اس کا دفاع کرنا ضروری سمجھا۔

اداکارہ نے رمضان ٹرانسمیشنز کے مواد پر تنقید کرنے والی سینئر میزبانوں نادیہ خان اور ندا یاسر کے بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہر پروگرام اور میزبان کا انداز مختلف ہوتا ہے، تاہم تنقید شائستگی اور ذمہ داری کے دائرے میں ہونی چاہیے۔

فضا علی نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ ان کا شو پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت یا ’’پلانٹڈ تھا۔ ان کے مطابق گفتگو فطری تھی اور ان کا ردِعمل ایک خاتون کے درد کو سمجھنے کے تناظر میں سامنے آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں میڈیا شخصیات پر دوہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نہ صرف مواد کے انتخاب میں احتیاط کریں بلکہ ایک دوسرے پر تنقید میں بھی تحمل اور احترام کا مظاہرہ کریں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *