پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، صدر پاکستان گڈزٹرانسپورٹ کا سخت ردِعمل

لاہور (پاکستان امیج) صدر پاکستان گڈزٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردعمل دیا۔
ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی پاکستان بھرکےٹرانسپورٹرزمذمت کرتے ہیں، پچھلے2 مہینےمیں ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر23,24 اضافہ اورپیٹرول میں فی لیٹر13روپےاضافہ کیا گیا تاہم ہم نے ماہ رمضان کےمقدس مہینےمیں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافےکےباوجود کرائےنہیں بڑھارہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےسےٹرانسپورٹرزسمیت ہرپاکستانی متاثرہوتاہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سےمہنگائی کا طوفان آتا ہے، حکومت ٹرانسپورٹرز کو دیوار سے لگا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں سے تنگ آکرہم نے 10دن ملک گیر ہڑتال کی تھی، عیدکےبعد پاکستان بھرکےٹرانسپورٹرزسےمشاورت کےبعدملک گیر ہڑتال کا اعلان کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *