طیارہ گرانے کا افغان دعویٰ۔۔۔ ترجمان دفترِ خارجہ کا رد عمل آ گیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) طیارہ گرانے کا افغان دعویٰ۔۔۔ ترجمان دفترِ خارجہ کا رد عمل آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کا طیارہ گرانے کا افغانستان کا دعویٰ مکمل طور پر غلط ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کی طرف سے پاکستانی طیارہ گرائے جانے کی بات جھوٹی اور بے بنیاد ہے۔م نے متعلقہ حکام سے تصدیق کی ہے ایسی کوئی بات نہیں۔

دوسری جانب پاک فضائیہ نے قندھار میں افغان فوج کے ہیڈ کوارٹرز کو تباہ کر دیا ہے۔اس کے علاوہ افغان صوبے ننگرہار کی مہمند دھارا بیس میں 2 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *