یکم مارچ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاکستان امیج)یکم مارچ 2026 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، جس کی حتمی منظوری حکومت دے گی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق قیمتوں میں اضافہ 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر تک ہو سکتا ہے۔

تجاویز کے مطابق موٹر سپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں 5 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے، جس کے بعد نئی قیمت 263 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 282 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی نرخ بڑھنے کا امکان ہے۔ عرب لائٹ کروڈ کی قیمت میں 2.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ درآمدی سپریڈز میں معمولی اضافے نے بھی مجموعی قیمتوں پر اثر ڈالا۔

گزشتہ پندرہ روزہ جائزے میں وفاقی حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بڑھا کر 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *