افغانستان سے شکست کے بعد شعیب اختر بھی قومی ٹیم پر برس پڑے

اسلام آباد(پاکستان امیج)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں افغانستان سے شکست پر سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اور لاؤ اوسط درجے کے لوگ، پاکستان کرکٹ آج جس مقام پر کھڑی ہے وہ ان کی اپنی پسند کا نتیجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ان ٹیموں سے شکست کھائے گا اور ورلڈکپ میں اتنے رنز بنائے گا جس کا ریکارڈ بھی میرے پاس موجود ہے، ایسا اس لیے تھا کیوں کہ مجھے پتا ہےکہ پاکستان ٹیم نے دل گردہ نہیں دکھانا اور افغانستان سے شکست سے بری شکست کوئی نہیں ہوسکتی لیکن اسے برداشت کرنا پڑے گا۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ 1992 میں بھی یہی حالات تھے لیکن اب یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا بابر اعظم عمران خان بن سکتا ہے؟ کیا شاہین شاہ وسیم اکرم، حارث رؤف ، عاقب جاوید اور شاداب ثقلین مشتاق بن سکتا ہے؟ اس کیلئے ٹیم کو اکٹھا بیٹھنا پڑےگا، اگر یہ سوچ لیا تو ٹھیک ورنہ 8 نومبر کو فلائٹ لیکر واپس آنا پڑجائےگا۔

شعیب اختر نے کہا کہ’ قومیں اچھے لوگوں کو مقام دیتی ہیں اور پھر یہی لوگ تاریخ بناتے ہیں انہیں لوگوں سے ادارے تشکیل پاتے ہیں، لوگ میری برانڈ بلڈنگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں لیکن برانڈ بلڈنگ دراصل انسٹیٹیوشن بلڈنگ ہے، اسی سے برانڈ بنتے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کرکٹ آج جس مقام پر کھڑی ہے وہ ان کے اپنے انتخاب کا نتیجہ ہے جو گزشتہ دنوں منتخب کیے گئے‘۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *