ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے بعد ذکا ءاشرف کی سابق کرکٹرز سے ملاقات

لاہور(پاکستان امیج)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے سابق ٹیسٹ کرکٹرز سے ملاقات کی اور کرکٹ سے متعلق اہم امور پر گفتگو کی۔ پی سی بی اعلامیے کے مطابق ذکاء اشرف نے چیئرمین سلیکشن کمیٹی انضمام الحق، عاقب جاوید اور محمد یوسف سے ملاقات کی ہے۔

ذکاء اشرف پاکستان کے سابق کرکٹرز کے تجربے سے فائدہ اٹھانے پر توجہ دے رہے ہیں، جبکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں اسپیشلائزڈ کیمپ لگانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔پی سی بی کے مطابق اسپیشلائزڈ کیمپ لگانے کا مقصد نوجوان کرکٹرز کو مستقبل کے لیے تیار کرنا ہے۔ملاقات کے دوران ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ سابق کرکٹرز کی پاکستان کے لیے بڑی خدمات ہیں اور ان کا تجربہ بہت زیادہ ہے۔چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ سابق کرکٹرز کے تجربے سے تمام شعبوں میں اچھے کرکٹرز سامنے لائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *