قائد اعظم ٹرافی، صائم ایوب نے تاریخ رقم کردی

لاہور (پاکستان امیج) کراچی وائٹس کے اوپنر صائم ایوب نے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں ڈبل سنچری اور سنچری بناکر تاریخ رقم کردی ہے ۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری فائنل میں صائم ایوب نے فیصل آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 203 اور دوسری اننگز میں 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ فائنل کے تیسرے دن فیصل آباد نے 76 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے پہلی اننگز آگے بڑھائی لیکن پوری ٹیم 124 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔عرفان خان 32 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ کراچی وائٹس کے میر حمزہ نے 5 اور شاہنواز دھانی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی وائٹس نے دوسری اننگز 419 رنز کی برتری کے ساتھ شروع کی۔ اوپنر صائم ایوب نے شاندار سنچری بنا کر قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں تاریخ رقم کردی۔ وہ میچ میں ڈبل سنچری اور سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔کراچی وائٹس نے کھیل کے اختتام تک 5 وکٹوں پر 238 رنز بنا لیے، اس کی مجموعی برتری 657 رنز ہو گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *