پشاور: خاتون سول جج سے ہتک آمیز رویے پر وکیل کو 6 ماہ قید کی سزا

پشاور(پاکستان امیج) خاتون سول جج سے ہتک آمیز رویے پر وکیل کو توہین عدالت کیس میں 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کے رکن اسداللہ کو سزا سنائی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم وکیل نے سول جج کو دھمکایا اور نامناسب زبان استعمال کی، وکیل نے مبینہ طور پر من پسند فیصلہ لینے کے لیے دباؤ ڈالا۔

جج نے کہا کہ ملزم وکیل کو غیر تسلی بخش جواب اور عدالتی احکامات کے باوجود پیش نہ ہونے پرسزا سنائی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *