لیگی رہنما خرم دستگیر کے کزن کے گھر چوری کی بڑی واردات

گوجرانوالہ (پاکستان امیج)گوجرانوالہ میں گھریلو ملازمہ گھر سے لاکھوں روپے نقد اور سونا لے کر فرار ہوگئی۔

پولیس کے مطابق چوری کی یہ واردات سیٹیلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں گھر میں پیش آئی ۔

ایف آئی آر کے مطابق گھریلو ملازمہ7 لاکھ روپے نقد اور 24 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لے کر فرار ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ چوری کی واردات (ن) لیگی رہنما خرم دستگیر کے کزن عاطف صابر خان کے گھر میں ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملازمہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *