الیکشن جنوری میں ہوں گے، ثابت ہو گیا نواز شریف ہی ملک کی کشتی پار کرا سکتے ہیں:حنیف عباسی

اسلام آباد (پاکستان امیج) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن جنوری میں ہوں گے، ثابت ہو گیا نواز شریف ہی ملک کی کشتی پار کرا سکتے ہیں۔وہ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

“جنگ ” کے مطابق حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ الیکشن جنوری میں ہوں گے، نواز شریف وزیرِ اعظم بنیں گے۔ نواز شریف کا لاہور جیسا استقبال ملکی تاریخ میں کسی کا نہیں ہوا۔نواز شریف نے ملک واپسی پر عوام کو اپنا پیغام دیا ہے، ثابت ہو گیا وہ ہی ملک کی کشتی پار کرا سکتے ہیں۔ الیکشن پر بات کرنا ہر سیاسی لیڈر کا حق ہے۔

حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث لوگوں کو سزا دینی چاہیے، بے گناہ لوگوں کو چھوڑ دینا چاہیے، 9 مئی میں ملوث افراد نے ملک کو جلانے کی کوشش کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *