امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کا رمضان کے موقع پر پاکستان کے نام خصوصی پیغام اور نیک تمنائیں

اسلام آباد(پاکستان امیج)امریکا کی ناظم الامور نٹالی بیکر نے رمضان المبارک کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ وہ پاکستان میں امریکا کی نمائندگی کو اپنے لیے باعثِ اعزاز اور برکت سمجھتی ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود امریکی سفارتی مشنکی جانب سے تمام افراد کو اس مقدس مہینے کے دوران امن، رحمت اور برکت کی نیک تمنائیں پیش کی جاتی ہیں۔

نٹالی بیکر نے کہا کہ جیسا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے، ’یہ مہینہ روحانی تجدید، غور و فکر اور خدا کی بے شمار نعمتوں پر شکرگزاری کا باوقار موسم ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط تعلقات پر بھی فخر محسوس کرتی ہیں اور اس بابرکت مہینے میں روزہ رکھنے والے تمام افراد کو ’رمضان مبارک‘ پیش کرتی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *