مسلم لیگ ن گریزاں لیکن پیپلزپارٹی کیوں جلداز جلد الیکشن چاہتی ہے؟ ممکنہ وجہ سامنےآگئی

لاہور (پاکستان امیج) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف وطن واپس پہنچ چکے ہیں اور ایسے میں پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر الیکشن کی تاریخ مانگنا شروع کردی ہے لیکن دراصل وہ جلد ازجلد کیوں الیکشن چاہتے ہیں، اس کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی ہے ۔

سینئر کالم نویس نسیم شاہد نے روزنامہ پاکستان میں چھپنے والے اپنے کالم میں لکھا کہ ’ سیاسی منظر نامے سے آصف علی زرداری غائب ہیں ،بلاول بھٹو زرداری کا ردعمل تو سامنے آیا ہے اور پیپلزپارٹی کا بھی کہ نوازشریف کو جلسے میں آنے کی بجائے پہلے عدالتوں میں پیش ہو کر حفاظتی ضمانت لینا چاہئے تھی۔ اُدھر نوازشریف نے جاتی امراء میں ملاقاتوں کے بعد یہ عندیہ دیا ہے کہ وہ سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، کیا ان کی آصف علی زرداری سے بھی ملاقات ہو گی؟ بلاول بھٹو زرداری مسلسل کہہ رہے ہیں کہ ایک شخص کے لئے انتخابات کو روکا گیا ہے۔

اس وقت دو جماعتیں ایسی ہیں جو انتخابات نہیں چاہتیں، ایک مسلم لیگ (ن) اور دوسری جمعیت العلمائے اسلام (ف) پیپلزپارٹی کیوں جلد انتخابات چاہتی ہے، حالانکہ حالات تو اس کے لئے بھی کچھ زیادہ ساز گار نہیں شاید اس کی و جہ یہ ہو سکتی ہے کہ موجودہ حالات میں اسٹیبلشمنٹ کے لئے ابھی کوئی بڑا داؤ کھیلنا ممکن نہیں، ویسے سھی یہ اتنا آسان نہیں ہوگا کہ زمینی حالات کے برعکس اپنی من پسند جماعت کے لئے اقتدار میں آنے کی راہ ہموار کی جا سکے۔

میری پیپلزپارٹی کے ایک سینئر رہنما سے ملاقات ہوئی جو اعلیٰ قیادت کے بہت قریب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اس لئے فوری انتخابات چاہتی ہے کہ تحریک انصاف کو جن پابندیوں کا سامنا ہے اور جس طرح اس کے نمائندوں کو کارنر میٹنگز تک کرنے کی اجازت نہیں، انتخابات میں وہ حصہ لیتے ہیں یا نہیں فی الوقت یہ بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔ ایسے میں اسی خلاء کا فائدہ پیپلزپارٹی اٹھانا چاہتی ہے کیونکہ مسلم لیگ (ن) کے بارے میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ وہ ڈیل کر چکی ہے۔ اس لئے اگر تحریک انصاف کے حامیوں کو اپنے نمائندے چننے کا موقع نہ ملا تو وہ اپنا ووٹ مسلم لیگ (ن) کی مخالفت میں پیپلزپارٹی کو دے سکتے ہیں ،سیاسی فضا میں تو یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ آصف علی زرداری موجودہ سیاسی حالات کے تناظر میں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف میں انتخابی اتحاد کی کوشش بھی کر سکتے ہیں۔ خود تحریک انصاف بھی مشکل صورتِ حال سے نکلنے کے لئے ایسا کوئی فیصلہ کر سکتی ہے۔ ایسا ہوا تو مستقبل کا سیاسی منظر نامہ یکسر تبدیل ہو جائے گا‘۔

ویسے تو فیصلہ سازوں کی یہ کوشش ہو گی کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں کوئی مفاہمت نہ ہو بلکہ ان کے درمیان وہی کشیدہ صورتحال پیدا ہو جائے جو ایک زمانے میں ان دونوں جماعتوں کا خاصا رہی ہے تاکہ تحریک انصاف کو مائنس کر کے اگر انتخابات کرانے پڑیں تو مقابلے کی فضا پیدا کی جا سکے۔ مگر آصف علی زرداری کیا ایسی گیم کا حصہ بنیں گے؟ کیا وہ ایک طے شدہ معرکے میں شریک ہو کر پیپلزپارٹی کے ڈمی کردار پر رضا مند ہو جائیں گے؟ غالباً ایسا نہیں ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *