کراچی (پاکستان امیج) افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی دردناک شکست پر قومی ٹیم کے سابق سٹار کھلاڑی شاہد آفریدی بھی خاموش نہ رہ سکے اور ٹویٹر پر بیان جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” میں نے پورا میچ دیکھا اور حقیقت یہ ہے کہ افغانستان یہ میچ جیتنے کا حقدار تھا “۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بڑی مشکل سے 50 اوورز میں 283 رنز کا ہدف دیا جسے افغان بیٹسمینوں نے محض 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی 49 ویں اوور میں حاصل کر لیا اور پاکستان کو تاریخ ساز شکست سے دوچار کر دیا ۔
I watched the whole game and truth be told Afghanistan deserved to win todays match #CWC2023
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 23, 2023
مسلسل شرمناک کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ مکمل خاموشی اختیار کیئے ہوئے ہے جبکہ ان کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں حال ہی میں 200 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ، حیران کن امر یہ بھی ہے کہ وسیم اکرم نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا کہ ان کھلاڑیوں کے 2 سال سے فٹنس ٹیسٹ بھی نہیں کیے گئے ہیں ۔
Pakistan Image