بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں: عطا تارڑ

لندن (پاکستان امیج) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے، نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی کی صحت کی صورتحال تشویشناک نہیں، صحت کے معاملے پر سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلائی گئی، بانی پی ٹی آئی کی صحت بہت بہتر ہے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ جو مسئلہ تھا حل ہو گیا ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانی کی صحت پر بریفنگ دی گئی، صحت کے معاملات میں سیاست نہیں ہونی چاہئے، ماضی میں یہ کہتے تھے میں اے سی اتار دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے مسائل کو طبی ماہرین نے بھی دیکھا اور اس حوالے سے ان کی پارٹی کے رہنماؤں کو بریفنگ بھی دی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *