مریم نواز کی مری جاتے ہوئے چائے کے ڈھابے پر چائے بنانے کی ویڈیو وائرل

لاہور(پاکستان امیج)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مری ایکسپریس وے پر چائے کے ڈھابے پر رکیں اور چائے پی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز نے گاڑی سے اتر کر ہوٹل کے کچن میں خود چائے بنائی۔

مریم نواز براستہ ایکسپریس وے مری پہنچیں جہاں وہ باغ شہیداں کشمیر پوائنٹ پراپنی رہائش گاہ میں قیام کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) نوازشریف بھی مری کشمیر پوائنٹ پر اپنی رہائش گاہ میں موجود ہیں۔

اجلاس میں مریم نوازشریف نے مری ڈیولپمنٹ پلان پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور انہیں مری مال روڈ آپریشن اورگلاس ٹرین پروجیکٹ پربھی بریفنگ دی جائےگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *