لاہور(پاکستان امیج)انسداد دہشتگردی عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں یاسمین راشد سمیت 24ملزمان کی ضمانتوں کی درخواست پر پراسیکیوشن اور سپیشل پراسیکیوٹر کو دلائل دینے کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں عسکری ٹاور حملہ کیس میں یاسمین راشد سمیت 24ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی،پراسیکیوشن نے کہاکہ مقدمات کاتفصیلی ریکارڈ موجود نہیں، تاریخ دی جائے،عدالت نے کہاکہ پراسیکیوشن ضمانتوں پر دلائل مکمل کرے،عدالت نے ضمانتوں پر مزید سماعت 28اکتوبر تک ملتوی کردی ۔
Pakistan Image