ڈاکٹر توقیر شاہ کی بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈبینک تعیناتی کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کی بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈبینک تعیناتی کیخلاف کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کی بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈبینک تعیناتی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی،درخواست گزار شہری عبدالطیف قریشی کی جانب سے وکیل جی ایم چودھری پیش ہوئے،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ڈاکٹر توقیر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز سے تعلق رکھتے ہیں،ڈاکٹر توقیر شاہ شہبازشریف کے پرنسپل سیکرٹری رہ چکے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *