وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آسٹریا روانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)آسٹریا کے چانسلر کرسچئن اسٹاکر کی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ویانا، آسٹریا روانہ ہو گئے۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں شامل ہیں۔

وزیرِ اعظم ویانا میں فیڈرل چانسلری میں آسٹریا کے چانسلر سے دو طرفہ اور وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے۔ وزیرِ اعظم اور آسٹرین چانسلر دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے معروف کاروباری افراد کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

وزیرِ اعظم پاکستان آسٹریا بزنس فورم میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ وزیرِ اعظم ویانا میں اقوام متحدہ کے تحت منعقدہ “پائیدار ترقی، عالمی امن و خوشحالی کا راستہ” کے موضوع پر خصوصی تقریب میں بھی شرکت اور خطاب کریں گے۔

وزیرِ اعظم انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیرِ اعظم کا آسٹریا کا سرکاری دورہ دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات میں نئی جہتوں کا اضافہ کرے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *