لاہور ّ(پاکستان امیج)آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں افغانستان سے 8 وکٹوں کی شکست کے بعد سابق آل راو¿نڈر عبدالرزاق نے کپتان بابر اعظم سے متعلق سنگین نوعیت کے سوالات اٹھائے ہیں۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ اس شکست پر سب ہی افسردہ ہیں ، جب عبداللہ کریز پر کھیل رہے تھے تو وہ جارحانہ انداز میں کھیل رہے تھے، جیسے ہی امام کے آو¿ٹ ہونے کے بعد بابر بیٹنگ کے لیے آئے ، عبداللہ نے شاٹس روک لیں۔ سابق آل راو¿نڈر نے کہااس کا مطلب ہے کہ انہیں ہدایات مل رہی تھیں کہ شاٹس نہیں مارنی، وہ آدھی شاٹس مار رہے تھے، کبھی مارنا چاہتے تو کبھی روک لیا کرتے تھے۔
انہوں نے کہا جس گیند پر عبداللہ شفیق آو¿ٹ ہوئے وہ ایسی گیند نہیں تھی، اس وقت ایسا لگ رہا تھا جیسے انہیں کھیلنا ہی نہیں آتا، اس کا مطلب جب کپتان کریز پر ہے تو انہیں ہدایات ملتی ہیں کہ ایسے کھیلنا ہے۔عبدالرزاق کا کہنا ہے جب کپتان کریز پر ہوتا ہے تو سب کھلاڑیوں کا سٹرائیک ریٹ دیکھیں، 77 یا 80 سے بڑھتا ہی نہیں، تو ایسے کرکٹ نہیں کھیلی جاتی۔
ان کا کہنا تھا افغانستان جیسی ٹیم کے خلاف 350 کا ہدف بننا چاہیے تھا، اگر لوگ کہتے ہیں کہ بابر کو کپتانی نہیں آتی تو مینجمنٹ میں بیٹھے لوگ کیا کررہے ہیں؟
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image