سابق کپتانوں نے متفقہ طور پر بابر اعظم کی کپتانی پر سوال اٹھا دیا

چنئی(پاکستان امیج)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، معین خان ، شعیب ملک اور مصباح الحق نے بابر اعظم کی کپتانی پر سوال اٹھا دیا ۔ ورلڈ کپ میں افغانستان سے پاکستان کی شکست کے بعد نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کر تے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کی ورلڈ کپ میں پر فارمنس کی ذمہ داری چئیر مین کرکٹ بورڈ، ٹیم مینجمنٹ اور کپتان پر عائد ہوتی ہے ۔ معین خان نے کہا کہ بابر اعظم نے کپتانی میں اچھے فیصلے نہیں لیے جس کی وجہ سے شکست ہوئی ، سب کو پتہ تھا کہ حارث روف کو سکور پڑ رہا ہے تو انہیں پاور پلے میں اوورز کرانے کی کیا ضرورت تھی، جب چار فیلڈرز باہر ہوتے تب حارث روف کو اوور کروانا چاہیے تھا۔ شعیب ملک نے کہا کہ بابر اعظم بہترین بیٹر ہیں لیکن وہ اچھے کپتان نہیں ہیں ۔مصباح الحق نے کہا کہ بابر نے کپتانی میں غلطیاں کیں ،انہوں نے اس وقت سپنرز سے اوور کروائے جب فاسٹ باولرز کو اوور دینے چاہیے تھے کیونکہ فاسٹ باولر اچھی گیند بازی کررہے تھے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *