چنئی(پاکستان امیج)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم نے افغانستان کو اچھا ہدف دیا تھا لیکن باؤلنگ کے شعبے میں ہم نے اچھی کارکر دگی کا مظاہرہ نہیں کیا کیونکہ ہم نے مڈل اوورز میں وکٹیں نہیں لیں ۔ افغانستان سے شکست کے بعد بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ میں اگر آپ ایک شعبے میں اچھا پرفارم نہیں کر رہے تو آپ کو شکست ہوتی ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے شروع میں اچھی باؤلنگ کی لیکن وکٹیں نہیں لے پائے۔کپتان کا کہنا تھا کہ ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہے ، خاص طور پر باؤلنگ اور فیلڈنگ میں اچھا پرفارم نہیں کر رہے۔
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image