بلوچستان سے چلنے والے ہواؤں کے سبب کراچی میں موسم پھر خنک

کراچی(پاکستان امیج)شہر قائد میں معمول سے تیز ہوائیں چل پڑیں اور معمول سے تیز ہوائیں بلوچستان کی شمال مشرقی سمت سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی وجہ سے شہر میں قدرے خنکی محسوس کی جا رہی ہے۔

کراچی میں ہواؤں کی رفتار 30 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہے جبکہ دن بھر چلنے والی ہواؤں کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ فروری کے آغاز سے ہی کراچی میں سرد ہواؤں کا سلسلہ تھم چکا ہے جبکہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *