26 نومبر احتجاج کیس؛ غیر حاضری پر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی(پاکستان امیج)انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے میں غیرحاضری پر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سماعت کےدوران علیمہ خان اور انکے وکیل عدالت پیش نہیں ہوئے،غیرحاضری پرعلیمہ خان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتےہوئے عدالت نے قراردیاکہ ملزمہ کی غیر حاضری کا نہ کوئی جواز ہےنہ ہی استثنیٰ۔

عدالت میں اسپیشل پراسیکیوٹرظہیرشاہ ٹیم کےہمراہ پیش ہوئے،پراسیکیوٹر نےاین سی سی آئی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلمان نیاز کو گواہان کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست دی تھی۔جسےمنظورکرلیا گیا، کیس کی مزید سماعت ایک روز کیلئے مؤخر کردی گئی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پنجاب: میٹرک پاس طلبہ کے لیے 17 میڈیکل ڈپلومہ کورسز میں داخلوں کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج)میٹرک کے بعد صحت کے شعبے میں کیریئر بنانے کے خواہش مند طلبہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *