ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ بحال ہونے پر شاہد آفریدی کا ردعمل آگیا

لاہور (پاکستان امیج) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے فیصلے کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے خوش آئند قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ حکومت پاکستان نے میچ میں شرکت کا فیصلہ کرکے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وقار کو محفوظ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نےاپنے فیصلے سے کھیل کے عالمی استحکام کو بھی یقینی بنایا جس سے کرکٹ کی اسپرٹ برقرا رہی۔

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ کرکٹ جیت گیا جس کا مطلب فاصلوں کو کم کرنے میں کھیل پل کا کردار ادا کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد اب پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ 15 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *