نواز شریف کی مری آمد، کارکنوں کی بڑی تعداد امڈ آئی،شاندار استقبال

مری (پاکستان امیج) قائد ن لیگ نوازشریف کشمیر پوائنٹ مری میں واقع اپنی رہائش گاہ پر پہنچ گئے جہاں لیگی کارکنوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق لیگی قائد نوازشریف کے مری پہنچنے پر بڑی تعداد میں لیگی کارکنوں سمیت خواتین ورکرز کشمیر پوائنٹ پر پہنچ گئے اور اپنے قائد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، کارکنوں نے پرجوش انداز میں وزیراعظم نوازشریف کے نعرے بھی لگائے۔

نوازشریف براستہ اسلام آباد مری ایکسپریس وے اپنی رہائش گاہ کشمیر پوائنٹ پہنچے تھے، جہاں شدید سردی کے باوجود مسلم لیگی کارکن ان کے استقبال کیلئے کشمیر پوائنٹ پر موجود رہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *