ہمیں دہشتگردی کا تحفہ مغرب سے ملا ، ان کی جنگوں میں شامل ہونےکی قیمت چکا رہے ہیں، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(پاکستان امیج )وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ دہشت گردی کا تحفہ ہمیں مغرب سے ملا ، ان کی جنگوں میں شامل ہونے کی قیمت چکا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر اعظم نذیر نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ رہا، ہم 40 سال سے قربانیاں دے رہے ہیں ، کوئی ملک اتنا لمبا عرصہ دہشت گردی کے خلاف نہیں لڑا۔

وفاقی وزیرقانون نے مسنگ پرسنز کے معاملے پر ایک اور کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کئی دفعہ دیکھا گیا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث لوگ مسنگ پرسنز کی فہرست میں شامل ہوجاتے ہیں، نئی کمیٹی ان معاملات کو دیکھے گی۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ فوجی عدالتوں میں شہریوں کو سزا کے خلاف جلد اپیل کا حق مل جائے گا، حکومت نے کچھ فیصلے کیے ہیں جو جلد پارلیمنٹ کے سامنے لائے جائیں گے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *