عطا تارڑ کا بیان غیر ذمہ دارانہ قرار، بیرسٹر گوہر نے معافی کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ لوگ جنازے اٹھا رہے ہیں، سوگ منا رہے ہیں، اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں وزیر اطلاعات کا بیان قوم کے اتفاق اور یکجہتی کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے، اس وقت یک زبان ہو کر دہشت گردی کی مذمت کرنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں جو دہشت گردی واپس آئی ہے اس کے پیچھے پی ٹی آئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *