اسلام آباد دھماکے پر اظہار یکجہتی، وزیراعظم کا عالمی رہنماؤں سے اظہار تشکر

اسلام آباد (پاکستان امیج) وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کی امام بارگاہ میں خودکش حملے کے بعد عالمی یکجہتی پر اظہار تشکر کیا ہے۔

وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں کی جانب سے اسلام آباد واقعے کی مذمت پر اپنے بیان میں شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات میں ہمارے دوستوں اور شراکت داروں کی حمایت ہمیشہ اہم رہی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اس گھناوٴنے جرم کے مرتکب لوگوں کو پوری طاقت کے ساتھ انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور دہشت گردوں کے مکروہ عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بہادر پاکستانی قوم اس وقت متحد ہے اور ہم دہشت گردی کے خاتمے کے اپنے عزم پر ہمیشہ کی طرح قائم ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *