الیکشن کمیشن سے پنجاب، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلیے فنڈز پر وضاحت طلب

اسلام آباد ( پاکستان امیج) الیکشن کمیشن سے پنجاب، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلیے فنڈز پر وضاحت طلب کر لی گئی ۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے الیکشن کمیشن سے پنجاب، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے فنڈز پر وضاحت طلب کی ہے ۔وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کی زیرِ صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن سے پنجاب، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے فنڈز پر وضاحت طلب کی گئی۔

محمد اورنگزیب نے 45 کروڑ 50 لاکھ روپے کی سمری تفصیلات کے ساتھ دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی جب کہ کسٹمز سے ضبط شدہ سامان گلگت بلتستان حکومت کو دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ کی زیرِ صدارت ایک اور اجلاس میں ایگزم بینک کی 2025 پروکیورمنٹ پالیسی کی منظوری بھی دی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *