چیف جسٹس سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کہ لوگوں کی اپیلیں سنی جائیں: شیخ رشید

راولپنڈی(پاکستان امیج)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کہ لوگوں کی اپیلیں سنی جائیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو 40 سال کی سزائیں ہوئی ہیں، چیف جسٹس سے کہتا ہوں کہ اپیلیں سنی جائیں۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میرے بھتیجے کو 40 سال کی سزا ہوئی، لوگوں کے گھروں میں ماتم چل رہا ہے، جو قصور وار ہیں ان کو سزائیں ملیں اور جو بے قصور ہیں ان کو رہائی نصیب ہو۔

انہوں نے کہا کہ شب برأت کے دن میری دعا ہے کہ حکومت کاشتکاروں کے لیے کچھ کرے، کاشتکار رل گئے ہیں ان کی صورتِ حال بہت خراب ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 8 ہزار ریڑھیاں اور کھوکے تباہ ہوچکے ہیں، شہر میں سناٹا ہے، ہم نے راولپنڈی میں 60 تعلیمی ادارے بنائے۔

سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ کالج اور یونیورسٹیاں خالی ہیں، تعلیمی اداروں میں پڑھانے والے زیادہ اور پڑھنے والے کم ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *