وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی کے درمیان ملاقات، سیکیورٹی کی صورتحال سمیت اہم امور زیر غور

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات جاری ہے جس میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت اہم امور پر بات چیت ہو رہی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ملاقات کے لیے مدعو کیا تھا، جس میں خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا دہشت گردی سے متعلق تحفظات پر وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔

ملاقات میں وفاق کے ذمہ واجبات کی ادائیگی سے متعلق بات چیت ہوگی جبکہ 8 فروری کے ممکنہ احتجاج پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔

ملاقات میں وادی تیراہ میں آپریشن اور مقامی لوگوں کی نکل مکانی پر بات چیت ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *