چنئی (پاکستان امیج)پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے تاہم افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی نے پاکستان کے خلاف اپنی حکمت عملی بھی بیان کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی کا کہناتھا کہ پاکستان کو 250 رنز تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے ، امید ہے اچھی کارکردگی دکھائیں گے ، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، فضل الحق کی جگہ سپنر نور احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے ۔
کپتان بابراعظم کا کہناتھا کہ کوشش کریں گے کہ تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھائیں ،پچ ڈرائے لگ رہی ہے اس لیے پہلے بیٹنگ کرنا سازگار ہے ، محمد نواز کو بخار ہے ، اس لیے ان کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں واپس شامل کیا گیاہے ۔
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image