ڈی جی آئی ایس پی آر کا جامعہ دارالعلوم کراچی کا دورہ, پرتپاک استقبال کیا گیا

کراچی ( پاکستان امیج ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل چوہدری احمد شریف نے جامعہ دارالعلوم کراچی کا دورہ کیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد پر مفتی تقی عثمانی اور تمام علماء کرام کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا ۔

ملاقات میں علماء کرام کی جانب سے ملکی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔

مفتی تقی عثمانی نے پاک فوج کی دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مفتی تقی عثمانی نے پاکستان کی سالمیت اور افواج پاکستان کے لیے ہر محاذ پر کامیابی کی دعا کی.

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *