نوازشریف پاکستان تحریک انصاف کیساتھ مل کر بھی کام کرنے کو تیار، رانا ثنا اللہ نے واضح کردیا

لاہور (پاکستان امیج) ن لیگ کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سب کے مل کر کام کرنے کی جو بات کی ہے، اس میں پی ٹی آئی شامل ہے۔

جیو نیوز کے مطابق رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی کی گئی بات میں پی ٹی آئی شامل ہے لیکن 9 مئی کا مجرم ٹولہ اس میں شامل نہیں، کیا 9 مئی کے ملزمان کے علاوہ پی ٹی آئی کا کوئی وجود نہیں؟واضح رہے کہ نواز شریف چار سال بعد ہفتےکو پاکستان واپس آئے ہیں، وطن واپسی پر ن لیگ کی جانب سے لاہور میں مینار پاکستان پر جلسےکا انعقاد کیا گیا۔

جلسے سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرے دل میں انتقام کی تمنا نہیں، قوم کی خدمت کرنا چاہتاہوں، ہمیں ڈبل اسپیڈ سے دوڑنا ہوگا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زخم اتنے لگے ہیں کہ انھیں بھرتے بھرتے وقت لگےگا، میرے دل میں انتقام کی تمنا نہیں، میری تمنا ہے میری قوم خوشحال ہو، میں اس قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس ملک کو پھر جنت بنائیں گے، ہمارا بیانیہ پوچھنا ہے تو ہماری اخلاقیات سے پوچھو، ریاست کے ستونوں کو آئین کےمطابق مل کرکام کرنا ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *