انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ 6 سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی (پاکستان امیج)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ چھ سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 35 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 278.44 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ 2017 کے بعد آج بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ، کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 50 ہزار 731 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 475 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 51 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 51 ہزار 207 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *