لاہور (پاکستان امیج) سابق وزیراعظم نوازشریف کئی سال بعد پاکستان واپس آچکے ہیں اور مینار پاکستان گرائونڈ میں جلسے کے دوران کبوتر ڈائس پر آبیٹھے جن میں سے ایک کبوتر کو میاں نوازشریف نے اپنے ہاتھ پر بٹھا لیا اور کیمرے کی آنکھ سے پوری دنیا نے دیکھا، اب پتہ چلا ہے کہ دراصل سفید کبوتر کس بات کی علامت ہوتا ہے۔
سینئر صحافی حامد میر نے روزنامہ جنگ میں چھپنےو الے کالم میں لکھا کہ ’ مینار پاکستان کے جلسے میں سب سے خوبصورت لمحہ وہ تھا جب ایک سفید کبوتر نواز شریف کے سامنے آ بیٹھا اور انہوں نے اسے اپنے ہاتھ پر بٹھا کر ہاتھ کو فضا میں بلند کردیا، سفید کبوتر محبت اور وفا داری کی علامت ہے، سفید کبوتر کا نواز شریف کے ہاتھ پر بیٹھنا نیک شگون ہے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ امید ہے نواز شریف کی واپسی بھی پاکستان میں جمہوریت کے لئے نیک شگون ثابت ہوگی اور وہ آئین کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے،انتخابات کو مزید ملتوی نہیں کیا جائے گا لیکن اگر انہوں نے اسی طریقے سے وزیر اعظم بننے کی کوشش کی جس طریقے سے 2018ء میں عمران خان کو زبردستی وزیر اعظم بنایا گیا تھا تو وہ یاد رکھیں کہ یہ وہ پاکستان نہیں جسے وہ چار سال قبل چھوڑ کر گئے تھے۔ پاکستان بدل چکا ہے‘۔
Pakistan Image